Tuesday January 21, 2025

وہی ہوا جس کا ڈر تھا میچ کے دورا ن سٹیڈیم میں خوفناک دھماکہ ہو گیا، کئی ہلاکتیں ،تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتالوں میں رش

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) میچ کے دوران سٹیڈیم ایک خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاتعداد زخمی ہو گئے ۔یہ افسوسناک واقعہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پیش آیا ۔ جہاں ایک فٹ بال میچ ہورہا تھا۔ جس کے دوران اچانک ایک زوردار دھماکہ ہو گیا ۔ دہشتگردی کے اس خوفناک واقعے میں 5افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموںنے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ القاعدہ سے منسلک الشباب

گروپ پر واقعے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ صومالیہ میں میچ کے دوران اتنی بڑی تخریب کاری کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

FOLLOW US