اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کی تعمیر اور ترقی اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعہ کے روز بنی گالہ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی جس میں حالیہ سینٹ انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی عمران خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو تحریک انصاف کی طرف سے مکمل تعاؤن کے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف
بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف اقتدار میں آکر بلوچستان کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرے گی جبکہ اس ملاقات میں سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد آئندہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا