راولپنڈی: مظاہرین کی بڑی تعداد لال حویلی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں کی بڑی تعداد وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کے باہر پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے لال حویلی کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔مظاہرین کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے دستے لال حویلی کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ رینجرز کو فوری طور پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لال حویلی کے باہر موجود مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں شیخ رشید احمد اور لال حویلی کی سیکیورٹی گزشتہ روز ہی بڑھا دی گئی تھی ۔
وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کل صبح کالعدم تحریک لبیک کےمسلح کارکنوں کا نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا، ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو اغوا کرکے مرکز لے گئے،ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج آج بھی جاری رہا۔ تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین بھی زخمی ہوئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مسلح مظاہرین نے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار تھانے میں محصور ہوگئے، جنہوں نے دفاعی طور پر مظاہرین کو پیچھے دھکیلا، مظاہرین ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کرکے اپنے مرکز لے گئے ۔ مظاہرین نے50 ہزار لیٹر پیٹرول کا ٹینکر بھی اپنی تحویل میں لے رکھا تھا ۔مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے بھی حملے کیے تھے ۔ گذشتہ روز پولیس نے لاہور میں پر تشدد مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فوٹیجز کی مدد سے کالعدم ٹی ایل پی کے 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
مظاہرین کی بڑی تعداد نے لال حوالی کا گھیراو لیا, شیخ رشید کیخلاف نعرے #GNNupdates #GNN #BreakingNews @ShkhRasheed @PTIofficial @ImranKhanPTI #TLPProtest #TLPNationWideProtest #MuftiMunib pic.twitter.com/LeOtlo8jib
— GNN (@gnnhdofficial) April 19, 2021