Friday November 29, 2024

پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغربی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ، یقین دلاتا ہوں ، ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کا نام استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں کیوں کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اور سیاسی جماعتیں مذہب کو غلط استعمال کرتی ہیں ، یہ جماعتیں اسلام کواستعمال کرکےملک کونقصان پہنچادیتی ہیں ، کیوں کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ، ہماری قوم سب سے زیادہ دین سے اور حضرت محمد ﷺ سے پیار کرتی ہے،

یقین دلاتاہوں دنیاکے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے اور میری مہم کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔ uوزیر اعظم نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے ہم سب ایک ہیں ، میری مہم کا حصہ بنیں، نبی ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے ، یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایسی مہم چلائیں گے اور مل کر ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔ انہوں نے مار گلہ ہائی وے منصوبے سے متعلق کہا کہ منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، یہ منصوبہ کافی پرانا تھا ، گزشتہ 20 سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا بڑھی ، اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک، سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے ، دنیا کے ہر شہر میں رنگ روڈز ہوتے ہیں ، ماضی میں درخت لگانے کے بجائے کاٹے گئے ، ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے، چھانگا مانگا کے 80 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے ، صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کا کہ ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں، وزیراعظم نے جدوجہد اور جرات سے مشکلات کا مقابلہ کیا، وزیراعظم نے مشکل فیصلوں سے ملکی معاشی حالات بہتر کیے۔

FOLLOW US