پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو اپنے ہی رہنما اور رکن اسمبلی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی نے رائلٹی فنڈز کے اجرا میں بے قاعدگی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن امجدآفریدی اپنے ہی حکومت پر برس پڑے ،کہاتحریک انصاف کی حکومت میں صرف
ماراماری کی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کوہاٹ سے منتخب امجدآفریدی نے کہاکہ 2015ء سے ان کو تیل وگیس کی رائلٹی فنڈزسے محروم رکھا گیا ہے تحریک انصاف جوکہتی ہے وہ کرتی نہیں میں نے یہاں پر ایک نہیں دونہیں دس دفعہ سے زائد آوازاٹھائی لیکن رائلٹی فنڈنہیں دیاگیا جواب میں صوبائی وزیر قانون امتیازشاہدقریشی نے کہاکہ رائلٹی فنڈدیاگیاہے لیکن امجدآفریدی کے ہائیکورٹ جانے کے باعث فنڈجاری نہیں کیاجاسکا اس وقت ایک ارب روپے سے زائدفنڈجاری نہ کرنے کی ذمہ داری امجدآفریدی پرعائد ہوتی ہے اس موقع پر سپیکرنے اسمبلی اجلاس کوپیر16اپریل تک ملتوی کردیا۔صوبائی وزیرقانون امتیازشاہدقریشی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی فنڈزریلیزکرنے پرپابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی وغیرآئینی قرار دیا صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون امتیازشاہدقریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی اسمبلیوں نے کم ازکم28مئی تک رہناہے کس قانون کے تحت ترقیاتی فنڈزکومنجمدکردیاگیاانہوں نے کہاکہ ابھی صوبائی حکومتوں نے چوتھے سہ ماہی کے لئے ترقیاتی فنڈجاری کرناتھا کئی ترقیاتی منصوبے ادھورے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ایک کی نہ سنی فنڈزکی بندش مکمل طور پر غیرقانونی ہے کسی بھی طوراس کی حمایت نہیں کرسکتے اس متعلق بھرپورآوازاٹھائینگے ۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن امجدآفریدی اپنے ہی حکومت پر برس پڑے ،کہاتحریک انصاف کی حکومت میں صرف ماراماری کی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کوہاٹ سے منتخب امجدآفریدی نے کہاکہ 2015ء سے ان کو تیل وگیس کی رائلٹی فنڈزسے محروم رکھاگیاہے تحریک انصاف جوکہتی ہے وہ کرتی نہیں میں نے یہاں پر ایک نہیں دونہیں دس دفعہ سے زائد آوازاٹھائی لیکن رائلٹی فنڈنہیں دیاگیا