Friday November 29, 2024

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس و رینجرز تعینات داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات،کیا ہونیوالا ہے ؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی ‏الرٹ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ‏شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس ‏کا کہنا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئےتمام تر اقدامات اٹھائےجائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شاہراہ کوبلاک کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان ‏و مال کے تحفظ کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ترجمان پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری امن و امان کو برقرار رکھنےمیں پولیس کاساتھ دیں۔

FOLLOW US