Tuesday January 21, 2025

تاحیات ناہلی کے بعد کیا جہانگیر ترین کاسیاسی کردار ختم ہو گیا؟؟؟ پارٹی نے اہم بیان دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کا مذاق بنایا تھا اور حلف کی خلاف ورزی کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے حوالے سے کہا کہ جہانگیر ترین کو پہلے بھی نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ

جہانگیر ترین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے معاون ہیں اور وہ اپنا کردار ویسے ہی ادا کرتے رہیں گے جیسے کر رہے تھے۔

FOLLOW US