کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)روپے کو ایک اور شدید دھچکا لگ گیا ہے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے اضافہ ہو گیا ہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر115.72 روپے پر مستحکم رہنے کے باوجود اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمومی سطح پر ڈیمانڈ بڑھنے سے جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے116.70 روپے کی سطح پر پہچ گئی۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرونی ممالک میں تعلیمی ضروریات کے علاوہ مستقبل میں روپے کی قدر میں
کمی کی افواہوں کی گردش سے خوف زدہ ہوکر لوگ اپنے سرمائے کو ڈالر میں منتقل کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ معمول سے زیادہ ہوگئی ہے۔