Tuesday May 21, 2024

دنیا کی مہنگی ترین 2 ارب 35 کروڑ کی کار نمبر پلیٹ

اسلام آباد (نیٹ نیوز)برطانیہ میں یہ نمبر پلیٹ ایک لگژری سپورٹس کار پر لگی ہوئی ہے جو کار کے مالک نے سال کے آغاز میں 20 کروڑ پاکستانی روپوں میں خریدی تھی فارمولا ون کار نہ سہی، ایف ون نمبرپلیٹ ہی سہی، برطانیہ میں دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 2 ارب 35 کروڑ ہے۔ کہتے ہیں

کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مختلف چیزوں کے شوقین افراد آئے روز اپنی پسندیدہ اشیا مہنگے داموں خرید کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔برطانیہ میں بھی ایسے ہی شوقین ارب پتی افراد کیلئے دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ ایف ون نامی یہ نمبر پلیٹ برطانوی آٹو ڈیزائنر افضل کاہن کی لگژری سپورٹس کار پر لگی ہے جو انہوں نے رواں برس کے آغاز پر تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے میں خریدی تھی ۔ تاہم اب انہوں نے یہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ تصور کی جارہی ہے

FOLLOW US