Thursday September 18, 2025

امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان آنے والی ہے ،، اس کا فائدہ پاکستان کی بجائے کس کو ہوگا؟؟چونکا دینے والی رپورٹ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایمازون نے بہت جلد پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایمازون کمپنی براہ راست تو نہیں مگر کلکی ڈاٹ پی کے نامی پاکستان کی آن لائن سائٹ کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھے گی ۔رپورٹ کے مطابق اگرایمازون اور کلکی ڈاٹ پی کے

کے درمیان معاملات طے پاجاتے ہیں تو بھارتی تاجروں کو زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے جو امریکی کمپنی میں رجسٹرڈ ہیں اور وہ اپنی مصنوعات دبئی کے راستے پاکستان کو فروخت کرسکیں گے۔پاکستان میں بھارت کی 1200 اشیاء کو درآمد کے حوالے سے نیگیٹو لسٹ میں شامل کررکھا ہے، مگر آمیزون کے ذریعے ان کی درآمد کا راستہ کھل جائے گا جو کہ فی الحال غیرقانونی طریقے سے پاکستانی سرزمین پہنچتی ہیں۔اس سے ہٹ کر اگر آمیزون کلکی ڈاٹ پی کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھتی ہے تو اسے اس مارکیٹ میں قدم جمانے میں مدد ملے گی جس میں چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا بھی دلچسپی رکھتی ہے۔رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے کہا گیا کہ آمیزون برصغیر اور مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو زیادہ مستحکم بنانا چاہتی ہے اور کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت، دبئی اور پاکستان کمپنی کے لیے آگے بڑھنے کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں، آمیزون متعدد ایشیائی ممالک میں داخل ہونا چاہتی ہے، نئی حکمت عملی سے اسے اپنا حجم بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ کسی آمدنی کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار کم ہوگا۔