Tuesday July 1, 2025

فاٹا میں امن آیا توکچھ لوگوں نے تحریک شروع کردی، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزڈیسک): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں امن آیا توکچھ لوگوں نے تحریک شروع کردی ، ہمارے کچھ لوگوں کی یاداشت بہت کمزور ہے ،کچھ لوگ اندر اور باہر سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں،پاکستان مشکل حالات سے باہرنکل آیا ، اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔انہوں نے آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں شہدا ء

کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اکٹھا ہوئے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن آرہا ہے۔شہداء کی ماؤں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جوقومیں اپنے شہداء کوبھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ملک میں امن اور استحکام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے باہرنکل آیا ہے،پاکستان کے اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔پاکستان امن اور ترقی کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاک فوج ہے پاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا۔ پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ابھی بھی جنگ جاری ہے۔دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ کامیابی پاکستان کوملی ہے کیونکہ پاکستان میں ایسی مائیں موجود ہیں جن کے بچوں نے شہادت قبول کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشتگردی کواٹھا کرباہرپھینک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ باپ کے کندھوں پرسب سے زیادہ بوجھ جوان شہید کا ہوتا ہے۔شہدا ء کے اہلخانہ کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں کی یاداشت بہت کمزور ہے ۔فاٹا میں ابھی امن آیا توکچھ لوگوں نے تحریک شروع کردی ہے۔ کچھ لوگ اندر اور باہر سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں۔ جب تک یہ فوج اوراسکےپیچھے قوم کھڑی ہے پاکستان کوکچھ نہیں ہوسکتا۔