Tuesday July 1, 2025

بہت بڑی بغاوت پھوٹ پڑی ۔۔۔پیپلزپارٹی کی پوری کابینہ نے استعفے دے ڈالے،،

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی سب ڈویژن دنیور کے صدر حسین اکبر شاہ اورپوری کابینہ نے پارٹی عہدوں مستعفی ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے فیصلے کی خبر جاری کی ھے جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پیپلز پارٹی گلگت

بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے حلقہ تین کے تمام سینر رہنماؤں کو دیوار سے لگا کر اپنے بھانجے کو حلقہ تین گلگت کا صدر نامزد کر دیاھے ۔ اس حوالے سے مقامی پارٹی رہنماوں اور کارکنان سے مشاورت کرنا بھی گوارا نہیں کیا, انھوں نے کہا کہ حلقہ تین کے جیالے ورکرز اور پارٹی رہنماوں نے صوبائی قیادت کے جانبدارانہ اور یکطرفہ فیصلے پر بارہا نظر ثانی کی اپیل کی لیکن ہماری اپیل کو کمزوری سمجھا گیا جس پر صدر سب ڈویژن دنیور, سٹی صدر دنیور سمیت موضع حراموش کے صدر سمیت تمام کابینہ و کارکنان نے طویل مشاورت کے بعد میرے موقف کی تائید کرتے ہوئے متفقہ پارٹی عہدوں سے الگ ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔