Tuesday July 1, 2025

امریکہ شام پر کب حملہ کرے گا ، اہم خبر آ گئی

واشنگٹن(نیوزڈیسک):امریکہ شام پر کب حملہ کرے گا ، اہم خبر آ گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام پر کب تک حملہ کیا جا سکتا ہے ، اسکا ٹائم فریم نہیں بتا سکتا۔تفصیلات کے مطابق شام میں شہریوں پر کیمیائی حملوں کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کا فیصلہ کیا تھا جس پر روس نے بھی جوابی کاروائی کا اعلان کر دیا تھا ۔

جس کے بعد پینٹا گون اور وائٹ ہاوس میں اختلاف آ چکا ہے۔پینٹا گون کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں بھی سول ملٹری اختلاف جڑ پکڑ چکے ہیں۔جس کے بعد امریکی صدر بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے شام پر حملے کا ٹائم فریم دینے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام پر حملے کے وقت کا اعلان کبھی نہیں کیا،تاہم حملہ جلد بھی ہوسکتا ہے یا دیر سے بھی ہوسکتا ہے۔