Tuesday July 1, 2025

اڈیالہ جیل کا یا مہمان کون، کیپٹن صفدر (ر) نے نیا بیان داغ دیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک):اڈیالہ جیل کا یا مہمان کون ہو سکتا ہے، کیپٹن صفدر (ر) نے نیا بیان داغ دیا۔کیپٹن صفدر (ر) کا کہنا تھا کہ اہم مہمان جنرل پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل یہ خبر گردش میں تھی کہ اڈیالہ جیل میں کسی نئے اور خاص مہمان کی آمد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اڈیالہ جیل میں صاف صفائیاں اور رنگ و

روغن کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مخالفین خوش ہیں کیونکہ و یہ سمجھتے ہیں کہ شائد یہ سب میاں محمد نواز شریف کی آمد کی تیاریا ہیں ۔اسی سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر (ر) سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اہم مہمان جنرل پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں، کیونکہ ہم اڈیالہ، اٹک قلعہ، کوٹ لکھپت، کراچی یہ سارے کورسز کرگزرے ہیں، نئے کورس والا جنرل مشرف ہی ہے، جس کیلئے صفائیاں ہورہی ہیں، کیپٹن صفدرنے کہاکہ مشرف کو اب آنا چاہئے، جنرل مشرف جو بارہ اکتوبر کو آئین توڑ کر چلے گئے تھے ریفرنڈم کے ذریعے صدر بن گئے اپنے ہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل ضیا بٹ کو گرفتار کرکے قبضہ کرلیا اب ان کی باری ہے۔