Tuesday July 1, 2025

تحریک لبیک نے ملک بھر میں مظاہرے شروع کر دیے، کئی بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک لبیک نے ملک بھر میں مظاہرے شروع کر دیے اور کئی بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سے کیے جانے والے مطالبات منظور نہ ہونے پر تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے دینا شروع کردیے ہیں۔ تحریک لبیک نے لاہور میں میٹرو بس سروس اور

لاہور اسلام آباد موٹروے کو بند کروا دیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج اور دھرنے شروع کر دیے گئے ہیں۔ تحریک لبیک نے کئی اہم شاہراہوں پر دھرنے دے کر ان کو بند کردیا ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔