راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقےمیں افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے ۔ معصوم بچیوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا کی رپورٹ کے مطابق کوٹلی ستیاں میں ایک سکول وین پر فائرنگ کر دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہو گئی جب کئی طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی طالبات کر راولپنڈی اسپتال منتقل کر
دیا گیا ہے ۔ پولیس نے فوری طور پر وین کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔زخمی طالبات کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ لرزہ خیز واقعے سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔