اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوبے وقوف آدمی کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بے وقوف آدمی کویہ ہی نہیں پتا کہ جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہا توباقی پاکستانی کیوں مانیں گے؟ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کی تلاشی
سے متعلق سوال پرعمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی بھی شاہدخاقان عباسی جتنا کسی وزیراعظم کوگرتے نہیں دیکھا۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملک کا وزیراعظم اپنے ہی سپریم کورٹ پرعدم اعتماد کردے۔اگر ایک ملک کاوزیراعظم سپریم کورٹ کو نہیں مان رہا توجو جیلوں میں لوگ پڑے ہوئے ہیں وہ بھی کہیں گے اگر وزیراعظم سپریم کورٹ کو نہیں مانتا توہم بھی نہیں مانتے۔عمران خان نے کہا کہ اس بے وقوف آدمی کویہ ہی نہیں پتا کہ جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہا توباقی پاکستانی کیوں مانیں گے؟انہوں نے کہا کہ پھر یہ ایک ایسی قانون سازی کرواتا ہے کہ ایک مجرم پارٹی کاسربراہ بن سکتا ہے۔پھر کہتا ہے کہ سینیٹ میں پیسا چلتا ہے جب میں کہہ رہا توکسی نے بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سینیٹ کی سیٹ کیلئے 40کروڑ روپیہ آفر ہوا تھا۔اس کا مطلب سینیٹ میں پیسا چلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب جب ان کی پارٹی کا چیئرمین سینیٹ نہیں بنا توشور مچا دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سینیٹ کی سیٹ کیلئے 40کروڑ روپیہ آفر ہوا تھا۔اس کا مطلب سینیٹ میں پیسا چلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب جب ان کی پارٹی کا چیئرمین سینیٹ نہیں بنا توشور مچا دیا