Wednesday January 22, 2025

16اپریل آخری تاریخ ہے بھائی۔۔ اہم ترین ملکی سیاستدان کو پارٹی میںواپس آنے کا آخری موقع دے دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں گروپوںمیں جاری تنائو میں پھر شدت آگئی ، بہادر آبادکے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار کو ڈیڈلائن دے دی ۔خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار 16 اپریل تک بہادر آبادآجائیں اور ذمہ داریاں سنبھالیں،اس کے بعد آئے تو ان کی حیثیت ایک کارکن جیسی ہوگی ۔ان کا مزید کہناتھاکہ ذمے داریوں کا تعین نئے سرے سے ہوگا ،کچھ لوگ ایم کیوایم کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار کسی ایک کیلئے پارٹی کو ڈی فیس کرنا چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں ۔ رابطہ کمیٹی بہادرآباد کو تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے، ایک شخص کی فیس سیوینگ کے لیے پوری پارٹی کو دا ؤپر نہیں لگا سکتے،

کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں۔خالد مقبول نے کہا کہ ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جو بھی پارٹی میں واپس آئے گا وہ ایک کارکن کی حیثیت سے آئے گا جس کی زمہ داری کا تعین وقت کی مناسبت سے کیا جائے گا۔

FOLLOW US