اسلام آباد (نیوزڈیسک) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایسی افسوسناک خبر مل گئی کہ کیپٹن صفدر سکتے میں آگئے ۔۔ پاکستانی بھی چونک اٹھے ۔۔مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے والے جنوبی پنجاب گروپ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے دوست بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 8 اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے جنوبی پنجاب گروپ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اس گروپ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے دوست بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ چھوڑنے والے چھوڑ جاتے ہیں لیکن مجھے صرف اپنے دوست راناقاسم نون کے جانے کادکھ ہواہے۔رانا قاسم نون تو بہادر آدمی تھا پتا نہیں کیسے چلا گیا۔ پارٹی چھوڑنے والے کمزورخاندان ہیں اور مجبوریوں کے مارے ہوتے ہیں۔ یہ ایسے سکے ہیں جو حالات کی وجہ سے دوسروں کی جیب میں ڈالے اور وقت آنے پر نکال لئے جاتے ہیں۔ لیکن مجھے صرف اپنے دوست رانا قاسم نون کے جانے کا دکھ ہوا ہے