اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ۔ گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے نوجوان عتیق بیگ کے والد محمد نے بدھ کو اسلا آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے عدالت کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
دے،کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے میرا بیٹا عتیق بیگ جاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا، پولیس نے میڈیا کے پریشر سے ایف آئی آر درج کی لیکن تحقیقات مکمل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی،عدالت پولیس کو شفاف تحقیقات کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے، درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او تھانہ کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔