Thursday May 2, 2024

کیون پیٹرسن پاکستان میں کھیلنے نہیں آئے مگر انڈیا پہنچ گئے اور جاتے ہی ایسا کام کر دیا کہ انکی ایک تصویر نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو آگ بگولہ کردیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں بعض غیرملکی کھلاڑی ایسے بھی تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود سکیورٹی کو جواز بنا کرپلے آف مرحلے کیلئے پاکستان آنے سے انکارکردیا تھا۔انہی میں سے ایک کھلاڑی سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آ ف میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کردیا۔پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد دبئی سے ہی انگلینڈ

روانہ ہونےوالے پیٹرسن اب بلا خوف وخطر بھارت میں انڈین پریمیئرلیگ کیلئے کمنٹری کرنے پہنچے جہاں انہوںنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کےساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ممبئی ایئرپورٹ پردوعظیم آدمیوں کے ساتھ پرسکون انداز میں، کولکتہ ٹائمز، گزشتہ رات آئی پی ایل کا افتتاحی ٹی ٹونٹی کیسا تھا؟ “۔پیٹر سن کو اتنا پرسکون انداز دیکھ کر پاکستانی شائقین کو دلی صدمہ پہنچا جنہوں نے ردعمل میں اپنے دل کی خوب بھڑاس نکاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تو نہیں آئے لیکن بھارت جا پہنچے۔ پیٹر سن کی اس پوسٹ پر معاملہ اتنا گرم ہوا کہ ان کے پاکستانی اور بھارتی مداح ایک دوسرے پر خوب گرم ہوئے۔ پیٹرسن مداحوں کے جذبات کی قدر کرنے کی بجائے ساری صورتحال کو انجوائے کیا اورانسٹا گرام پرجاری جنگ پردل جلانے والا تبصرہ کرڈالا کہ” میں دھوپ سینکتے ہوئے سوشل میڈیا دیکھ رہا ہوں،ٹوئٹر فالوورز کے ساتھ بریگزٹ پر بحث ہو رہی ہے،انسٹا گرام پر بھارتی اور پاکستانی میری تصویر پر بحث کر رہے ہیں،آخر میں صورتحال سے خوب

FOLLOW US