Saturday May 18, 2024

پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل سے اتحاد کر ڈالا۔۔ الیکشن کے نتائج میں بہت بڑے اپ سیٹ کی توقع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ایم اے میں مزید دینی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ،تحریک لبیک یارسول اللہ اورعوامی تحریک کو اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں جاری۔ذرائع کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ اورپاکستان عوامی تحریک کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کے لیے ان جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں تاہم دونوں جماعتوں نے تاحال ایم ایم اے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کے اتحاد کو انتخابات میں زیادہ موثر بنانے کے لیے مشائخ عظام، سجادہ نشین اور گدی نشینوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ اگر تحریک لبیک،عوامی تحریک اور مشائخ

عظام ایم ایم اے میں شامل ہوجاتے ہیں تو مشترکہ مشاورتی کونسل بنائی جائے گی جو تمام حلقوں میں مضبوط امیدواروں کا چناو کرے گی۔

FOLLOW US