Saturday May 18, 2024

پاکستان کے 12امیر ترین اور کاروباری شخصیات نام منظر عام پر آ گئے

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان کے 12امیر ترین اور کاروباری شخصیات نام منظر عام پر آ گئے۔نشاط گروپ کے مالک میاں منشا پہلے جبکہ ملک ریاض پاکستان کے پانچویں امیر ترین آدمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 12امیر ترین اور کاروباری شخصیات نام منظر عام پر آ گئے۔نشاط گروپ کے مالک میاں منشا ملک 263 ارب روپے کے اثاثوں کے ساتھ ملک کے

سب سے امیر ترین آدمی ہیں جبکہ پی سی اور میریٹ ہوٹل جیسی قیام گاہوں اور ہاشو گروپ کے مالک صدرالدین ہاشوانی ملک کے دوسرے امیر ترین آدمی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 115ارب روپے ہے۔ شون گروپ کے مالک ناصر شون 110 ارب کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے جبکہ انڈس موٹرز کے مالک رفیق حبیب 96 ارب کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے پانچویں امیر ترین آدمی ملک ریاض ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 84ارب روپے ہے۔ لاکسن گروپ کے مالک سلطان لاکھانی 84 ارب کے اثاثوں کے ساتھ چھٹے جبکہ کے چن ون کے مالک میاں محمد لطیف 82 ارب کے اثاثوں کے ساتھ نمبر ساتویں نمبر پر ہیں۔آواری ہوٹلز کے مالک بریام آواری 52 ارب کے اثاثوں کے ساتھ آٹھویں جبکہ کےداود ہرکولیس گروپ کے مالک داود 52 ارب کے اثاثوں کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ڈسکون کے مالک عبدالرزاق 52 ارب کے ساتھ دسویں اور پیکیجز گروپ کے سید بابر علی 46 ارب کے اثاثوں کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہیں۔پنجاب گروپ آف کالجز کے مالک میاں عامر محمود پاکستان کے بارہویں امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی کل مالیت 2 ارب ہے۔

FOLLOW US