Saturday May 18, 2024

شام میں ’کیمیائی حملے‘: امریکہ2دن کے اندرکیاکرنیوالاہے؟ٹرمپ کادھماکے داراعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں ’پرزور‘ جوابی کارروائی کی عہد کیا ہے جبکہ مغربی ممالک اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔ امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’عسکری سطح پر ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں‘ اور جوابی کارروائی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا

کہ دوما میں ہونے والے واقعے کے ذمہ دار کے بارے میں امریکہ کو ’اچھی وضاحت‘ مل رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں بات چیت بھی کی اور دونوں رہنماؤں نے ’ٹھوس ردعمل‘ ظاہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملے‘ کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام میں ’کیمائی حملے‘ کا ڈرامہ سٹیج کیا گیا، دوما کے واقعہ پر امریکی کی ’فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں‘ جبکہ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ’روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے‘اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر شام میں ہونے ’کیمیائی حملے‘ کی کمزور الفاظ میں مذمت کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے روس کے صدر بشار الاسد کو ’عفریت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’اگر سلامتی کونسل نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہ کی تو امریکہ اس کا جواب دے گا۔‘ ادھرروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ماہرین اور امدادی کارکنوں نے باغیوں کے علاقے سے نکل جانے کے بعد وہاں کا دورہ کیا ہے اور انھیں ’کیمیائی حملے‘ کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں

FOLLOW US