Wednesday April 24, 2024

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی شہید حادثہ منی مرگ کے علاقے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔۔

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک افسوسناک خبر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کے پہلی کاپٹر کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر میں شہید سپاہی کا جسد خاکی منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش کر گیا۔ ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر شہید ہوئے تھے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار پاک فوج کے 2 میجر اور 2 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت پائلٹ میجر محمد حسین ، کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔ جبکہ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔

FOLLOW US