Thursday October 31, 2024

گزشتہ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ایک ساتھ کتنے ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی؟؟؟پارٹی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اس بار دو تین چار یا پانچ نہیں بلکہ 8ارکان اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ اور پارٹی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی میں سے 6ایم این ایز ہیں جبکہ دو رکن صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ نے والوں کو پارٹی سے پہلے ہی نکال دیا گیا تھا

کیونکہ یہ کئی اہم مواقع پر پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے تھے۔ انھوںنے کہا کہ کہا کہ کسی کے جانے سے ن لیگ کوفرق نہیں پڑے گا۔ مسلم لیگ ن شخصیات کی بنیاد پرنہیں نظریے کی بنیاد پرکھڑی ہے۔

FOLLOW US