Thursday October 31, 2024

رات کی بریکنگ نیوز کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ہو گیا ، کئی افراد بارے تشویشناک خبر ، اضافے کا خدشہ، سی ایم ایچ میں رش

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ہو گیا ہے کئی افراد کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبرآگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ہو گیا ہے ۔ یہ دھماکہ بلیلی کے مقام پر ہوا ہے ۔ دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے ۔ خوفناک دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے۔اور سرچ

آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ اب سب کچھ ہی دیر پہلے افغان صوبے ہرات میں بھی بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 10افرا د کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

FOLLOW US