Friday November 1, 2024

اگلا نگران وزیر اعظم کون ؟؟مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے خاموشی سے اتفا ق رائے کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے اتفاق رائے پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایاجا رہا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کےلئے تجویز کر لیا ہے ۔ جسٹس تصدق جیلانی اچھی شہرت اور صاف ستھرے کردار کی حامل شخصیت ہیں جو جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں ۔ تاہم ان کو نامز د کرنے کا مقصد سیاستدانوں کو چیف جسٹس سے ریلیف دلوانا قرار دیا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد

خاقان عباسی دورہ چین سے واپس آتے ہی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے اس نام کی باضابطہ طور پر منظوری دی جائے گی۔

FOLLOW US