Friday May 3, 2024

ویرات کوہلی کو ایک دوٹکے کے بائولر نے انتہائی نازیبا گالی دے ڈالی ،،پورے بھارت میں ہنگامہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں رائل چیلنجز ز بنگلو ر اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا ۔ جب نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز ایک ادنیٰ سے فرسٹ کلاس لیول کے بائولر کی گیند پر آئوٹ ہو گئے ۔ میچ کے

دوران کوہلی 33گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے کہ نتیش رانا نامی ایک سپن بائولر کی گھومتی ہوئی گیند کو نہ سمجھتے ہوئے وہ سٹمپ آئوٹ ہو گئے ۔ کسی جونئیر بائولر کی گیند پر کسی عظیم بلے باز کا آئوٹ ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں تاہم اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ بھارتی شائقین کرکٹ اور کوہلی کے مداحوں کےلئے ناقابل برداشت تھا ۔ نوجوان نتیش رانا نے کوئلی کے آئوٹ ہونے پر جشن مناتے ہوئے انھیں ایک انتہائی نازیبا گالی سے نواز ڈالا۔

FOLLOW US