Sunday January 19, 2025

لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی کی جانب سے ایک مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 بچیوں کو 33 سالہ والد عنصر شہید ہوگیا۔ عنصر موٹرسائیکل پر سوار تھا جب بھارتی فوج نے اسے نشانہ بنایا۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد پک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی اشتعال انگیزیوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بار بار جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کئی شہری جان کی بازی ہار چکے۔ بھارتی فوج کے حملوں کے نتیجے میں پاک فوج کے بھی کئی جواب جام شہادت نوش کر چکے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائیوں میں سینکڑوں بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا۔

FOLLOW US