Friday May 3, 2024

آخری منٹ میں گول نے پاکستان اور بھارت کے ہاکی میچ کا فیصلہ کر ڈالا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)کامن ہیلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے میچ کا سنسنی خیز نتیجہ آگیا۔ بھارت کی شروع میں ہی بڑی برتری اسے پاکستان کے خلاف فتح نہ دلا سکی اور میچ کے آخری لمحات میں صورتحال بد ل گئی ۔دونوں ٹیموں کا میچ دو ود گول سے برابر ہو گیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی 30منٹ میں بھارت نے دو گول کرکے واضح برتری حاصل کر لی اور پاکستان پر دبائو بڑھا دیا تاہم کھیل کے 39ویں منٹ میں عرفان جونئیر نے گول کر کے سکور 2-1کردیا ۔ میچ ختم ہونے میں صرف سات سیکنڈ باقی تھے کہ ایک پینلٹی کارنر

پر علی مبشر نے گیند بھارت کے نیٹ میں ڈال دی ۔اور ساتھ ہی میچ ختم ہونے کی وہسل بج گئی ۔ اور یوں میچ کا اختتام 2-2سے ہوا۔پاکستان مسلسل دوسرا میچ ٹائی کررہاہے جبکہ بھارت کا یہ پہلا میچ تھا۔

FOLLOW US