لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان ایک اوربڑے لیگی رہنماکو ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگئے،کل عمران خان سے ملاقات کر کے باضابطہ طورپرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین آج ( پیر) کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے باضابطہ طو رپر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ چودھری ظہیر الدین مسلم لیگ (ق ) پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے فائز رہ تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی جماعت کے دفتر میں ارسال کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی
راہیں جدا کر رہا ہوں۔موجودہ وقت میں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری ظہیر الدین کی آج پیر کے روز ساڑھے تین بجے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوگی جس میں وہ تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔