Friday May 3, 2024

آپ اپنے پیسے واپس لے لیں کیونکہ۔۔ نوجوان کرکٹر شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کو ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کیا رہی ۔ سب جانتے ہیں لیکن ٹیم کی کارکردگی پر ایک نوجوان فاسٹ بائولر نے مایوس ہو کر ٹیم کے مالک کو کیا پیشکش کر دی ۔ اس بارے میں کسی کو بھی معلوم نہیں ۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے حیران کر دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے ۔ انھوںنے ایک پروگرام کے دوران بتایاکہ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ اپنے حصے میں آنے والی رقم واپس

کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے حیران ہو کر وجہ پوچھی تو نوجوان کرکٹر نے کہا کہ میری کارکردگی کوئی ایسی شاندار نہیں رہی تو میں اس رقم کا خود کو حقدار نہیں سمجھتا ۔

FOLLOW US