Thursday March 28, 2024

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید

راولپنڈی (اُویب ڈیسک) بھارتی فوج اشتعال انگیزی سے باز نہ آئی ، ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری اور خنجار سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ، 2 خواتین سمیت افراد زخمی ہوگئے ، ایک شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت دکھاتے ہوئے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا گیا ، جس کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے دشمن کی طرف مکمل خاموشی چھاگئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید، اور4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمیوں میں 75سالہ بزرگ خاتون اور 2نوجوان شامل تھے ، بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ جبکہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 70 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا، بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹر سبز کوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ بھارتی بزدل افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ، اس سے قبل ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہو گئے تھے۔

FOLLOW US