Monday January 27, 2025

تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کی شب کو تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کوئٹہ میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا۔ شرپسندوں نے دستی بم کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی پولیس اہکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

FOLLOW US