Friday May 17, 2024

گڑھی خدابخش میں”اب جلد مرے گا زرداری“ کے نعرے لگ گئے

لاہور(نیوزڈیسک): پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی پرگڑھی خدا بخش میں اب جلد مرے گا زرداری ، اب تیری باری زرداری کے نعرے لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو کی جماعت کے کارکنان نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار بھٹو کی قبر پرجاکر حاضری دی اور شریک چیئرمین

پیپلزپارٹی آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ کارکنان نے نعرے لگائے کہ بدلہ ہوگا ،بھٹو کا، قاتل نہ بچے گا بھٹو کا، اب تیری باری زرداری ،اب جلد مرے گا زرداری ،اب تیری باری زرداری۔مرتضیٰ کا قاتل، بے نظیر کاقاتل زرداری ۔ضیاء آمریت پہ لعنت۔کون بچائے گا پاکستان غنویٰ بھٹو اور عوام ، قدم بڑھاؤ غنویٰ بھٹو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ہم بچے کس کے ؟ ہم بیٹیا ں اور بیٹے کس کے،بھٹو کے۔

FOLLOW US