Friday May 17, 2024

شام کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ کپتان کا تاریخی یارکر۔۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما و ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف می

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ کپتان کا تاریخی یارکر۔۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما و ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ۔۔ ن لیگ میں صف ماتم ۔۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا

دمیں تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی پریس کانفرنس جاری ہے جس میں اب سے کچھ ہی لمحے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پاکستان ہندو کونسل کے چیئر مین رمیش کمار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے لیڈر کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے اور میں خان صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے اور میں اس پلیٹ فارم کی لاج رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کو اولین ترجیح دوں گا ۔

FOLLOW US