Friday May 17, 2024

اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے حکومت پاکستان کی اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے وزارت خزانہ کو خط لکھ کر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے وزارت خزانہ کو لکھے گئے خط میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی فائنانسنگ جیسے معاملات پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کو آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات پر مبنی ٹھوس منصوبہ پیش کرنا ہے۔اس حوالے سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے، ٹاسک فورس چاہتی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں ان کے طے شدہ اصولوں پر عمل ہو اور عالمی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق ٹاسک فورس نے زور دیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے فائنانسگ جیسے معاملات پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر تمام تر عالمی اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔مفتاح اسماعیل کے مطابق ابھی فنانشل ٹاسک فورس کے خط کا جواب نہیں دیا ۔

FOLLOW US