Friday May 17, 2024

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئی اور پاکستان ائیر لائنز کی ائیر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی۔20 اپریل سے آپریشنل ہونے والے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر آزمائشی پرواز اتارنے کی مشق کی گئی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 9001 نے بینظیر ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور نئے اسلام

آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ پہلی آزمائشی پرواز میں قومی ائیرلائن کے افسران بالا بھی موجود تھے۔پہلی آزمائشی پرواز کی لینڈنگ پر ہوا بازی کے سیکرٹری نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل ملکی ہوابازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے ائیرپورٹ پر مسافروں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

FOLLOW US