Friday May 17, 2024

سعودی عرب میں تاش کے پتوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے پر سابق امام کعبہ شدید تنقید کی زد میں

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں تاش کے پتوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے پر سابق امام کعبہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق امام کعبہ عادل الكلباني کی جانب سے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے پہلے تاش کے پتوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ سابق امام کعبہ عادل الكلباني نے ناصرف ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، بلکہ ایک

میچ میں حصہ بھی لیا۔ تاہم سابق امام کعبہ عادل الكلباني کو اپنے اس اقدام کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سابق امام کعبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں ایسے متنازعہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لینا چاہیئے تھا۔ جبکہ دوسری جانب کئی لوگوں کی جانب سے تاش کے پتوں کے سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔

FOLLOW US