Tuesday July 1, 2025

حکومتی ساکھ بچانے کے لیے حکومت نے آخری پتہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک):حکومتی ساکھ بچانے کے لیے حکومت نے آخری پتہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ لا کر مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اس وقت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب حکمران جماعت کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں گھری ہوئی ہے تو دوسری جانب حلف

نامے میں ختم نبوت سے متعلق قانون کی شق سے چھیڑ چھاڑ بھی حکومت کو خاصی مہنگی پڑی ہے۔ اس تمام صورتحال کے باعث حکومت کی ساکھ بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور حکومت عام انتخابات سے قبل اس کو بہتر بنانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔حکومتی ساکھ بچانے کے لیے حکومت نے آخری پتہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ لا کر مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ٹیم بہترین اور عوام دوست بجٹ کے لیے دن رات تیاریاں کر رہی ہے۔سیاسی تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ اگر حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی تو یہ بات اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔