Tuesday July 1, 2025

نیب نے جعلی نیب ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ، ملزم لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا تھا

اسلام آباد (نیوزڈیسک):نیب نے خود کو نیب ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوسرباز جمیل احمد خود کو نیب کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کرتا تھا۔ نوسر باز نیب میں دائر مقدمات ختم کروانے کے لیے لوگوں سے بھاری رقوم لیتا تھا۔ نیب انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے جمیل احمد نامی

اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار نوسرباز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔