وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے

       

وزیرستان (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ہوا، 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 3 فوجی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔

واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان گھر یوم کے علاقے میں میں سڑک تعمیر کرنے والوں کی حفاظت کر رہے تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ لیفٹیننٹ ناصر کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہو چکے۔ لیفٹیننٹ ناصر اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے،ان کی کوئی بہن یا بھائی نہیں ہے۔ ان کی شہادت کے بعد والدہ محترمہ دنیا میں تنہاء رہ گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے

سپورٹس
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے اچانک انتقال پر پاکستانی افسردہ ہو گئے
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ 4 گیندوں پر 4 شکارکرلئے،مین آف دی میچ قرار
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy