Monday May 6, 2024

قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی دورے کےلئے تیار ،،،برسوں بعد کس انتہائی جاندار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے؟؟بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا شیڈول بھی تیار ہے جس کے لئے 25کھلاڑیوں کے نامو ں کی فہرست مرتب کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اورویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے فراغت پانے والی پاکستانی ٹیم اب دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کےلئے کمر بستہ ہے جس کے لئے 25کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست تیارکر لی

گئی ہے ۔ کھلاڑیوںمیں محمد حفیظ اور فواد عالم کی واپسی کا عندیہ دے دیا گیاہے۔ جب کہ راحت علی،محمدعامراورسعدعلی کوبھی کیمپ میں طلب کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ،نوجوان کھلاڑیوں فہیم اشرف اورشاہین شاہ آفریدی کوبھی کیمپ میں طلب کیاجائےگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 اپریل سے لگے گا، پاکستان آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ 11 مئی کو کھیلے گا جبکہ انگلینڈ کےخلاف2ٹیسٹ میچز 24مئی اوریکم جون کوکھیلے جائیں گے۔

FOLLOW US