Friday November 29, 2024

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ 18 سالہ لڑکی شہید‘ 6افراد زخمی

اسلام آباد(اویب ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا. آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین اور 2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا فوری اور بھرپورجواب دیا پاک فوج نے نہتے شہریوں پرفائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رواں سال ایل او سی پر 1877 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوںسے رواں سال 15 معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال شہید ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 144 شہری زخمی ہوچکے رواں سال زخمی ہونے والوں میں 46 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں خیال رہے کہ 29 جولائی کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے. آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں کہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا خیال رہے کہ جولائی کے آخری ہفتے غیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا تھا. ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی دکھائے گئے میڈیا کو بھارت کی طرف سے سرحد کی نگرانی کے نظام کو بھی دکھایا گیا.

FOLLOW US