Friday April 26, 2024

بریکنگ نیوز! پاک فوج نے دشمن کے چاروں شانے چت کردیئے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر پانڈو سیکٹر کے 200 میٹر اندر تک آگیا تھا، جس کو فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے آنکھ جپکتے ہی مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطاقب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر ایل اوسی کے پانڈو سیکٹر کے 200 میٹر اندر تک آیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دسواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے جو رواں سال پاک فوج نے مارگرایا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل رواں سال 5 جون کو پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر 500 میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا۔ فوج نے بروقت کاروائی کر کے مار گرایا گیا۔ اسی طرح 29 مئی کو پاک فوج نے 1ہفتے کے دوران دوسرا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 700میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ اسی طرح 27 مئی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے مار گرا دیا گیا۔ اس سے قبل رواں سال 9 اپریل کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔ اسی طرح 28 جون کو ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ جس پر پاک فوج نے فوری طور پر اس کو مار گرایا۔

FOLLOW US