Wednesday January 22, 2025

کشمیر کیوں دکھائی نہیں دیتا تمھیں؟؟؟؟کہاں گئے سب کے سب؟؟کرکٹر شاہد آفریدی کا خون کھول اٹھا ۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ جس پر دنیا بھرمیں رہنے والے کشمیریوں نے احتجاج کی آواز بلند کر دی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈکرکٹرشاہد آفرید ی نے بھی وادی میں جاری بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو جھنجھوڑ ڈالا ہے ۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے، حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے آواز

اٹھانے والے معصوم شہریوں کو غاصب حکومت کی طرف سے شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ حیرانی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر انٹرنیشنل ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونی کھیل کوروکنے کے لیے کوئی اقدامات کیوں نہیں اٹھا رہے

FOLLOW US