Wednesday January 22, 2025

نوازشریف سے اس وقت یواے ای ، سعودی عرب اور امریکہ تینوں شدید ناراض ہیں کیونکہ ۔۔سینئر ملکی صحافی اوریا مقبول جان کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ اس وقت میاں نوازشریف کو کہیں سے بھی کسی بھی قسم کاکوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے ۔ انھیں ہر طرف سے ناکامی اور مایوسی کاسامنا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے دبئی والوں کو دو وجوہات کی بنا پر ناراض کر دیا ہے ۔ ایک وجہ یہ ہے کہ قطری شہزادے کو شکار کی اجازت او ر ایک علاقہ دے دیا گیا ہے جس پر دبئی کے حکمران ناراض ہو گئے ہیں۔ دوسرا زرداری دور میں دبئی اور پاکستانی حکومت کے مابین ایک ٹریڈ فئیر کے لئے ووٹ دینے کے معاملے پر معاہدہ ہواتھا ۔ لیکن نوازحکومت

نے ووٹ ترکی کے حق میں دے دیا اس پر بھی دبئی والے برامان گئے ۔ پھر سعودی عرب ہم سے ناراض ہے کہ ہم یمن میں اپنی فوج تو نہیں بھیج رہے لیکن اپنی اسمبلی میں سعودی حکمرانوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ امریکہ جو کچھ چاہتا ہے وہ نوازشریف کر گزرنے کی خواہش تورکھتے ہیں لیکن اس کےلئے فوج نہیں مان رہی ہے ۔

FOLLOW US