Wednesday January 22, 2025

نوازشریف ایساآدمی ہے جس نے اپنی بیٹی کو بیچ بازار لاکھڑا کر دیا ہے اورکہا ہے اسے پکڑ لو کیونکہ۔۔اوریا مقبول جان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کسی شخص کی اولاد سب سے زیادہ بد قسمت اولاد ہے تو وہ نوازشریف کی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایس ایچ او کےبیٹے کو بھی کرپشن پر پکڑا جائے تو باپ آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ مکان اس کے نام پر میں نے بنوایاہے اسے کچھ نہ کہو مجھے پکڑ لو۔ اور ایک نوازشریف ہیں کہ سب کچھ بچوں کے

نام پربنوا کرکہا کہ یہ تو ان کے نام پرہے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے نواز شریف واحد آدمی ہے جس نےاپنی بیٹی کو بیچ بازار کے لاکھڑا کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جائیداد اس کے نام پر ہے اس پر مقدمہ چلا ئو ۔ اور بیٹوں کے نام پر ہے ان پر مقدمہ چلائو ۔

FOLLOW US