Wednesday January 22, 2025

پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کسے بنایا جا رہا ہے ۔؟؟؟ مسلم لیگ (ن) کو پریشان کر دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آبا د (مانیترنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے پنجاب کی بڑی کرسی پر نظریں جما لیں ۔وزرات اعلیٰ حاصل کرنے کے لیے چوہدری سرور نے 2 صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا سال ہے اور بڑی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔اس سلسلے میں سیاست کے بڑے کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے اہداف مقرر کر لئیے ہیں اور انکے لیے سیاسی جد و جہد کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایسا ہی کچھ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے بھی کیا ہے۔جنہوں نے سینیٹر بننے کے بعد عام انتخابات میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے پنجاب کی

وزارت اعلیٰ پر نظریں گاڑ دی ہیں اور اس سلسلے میں 2 صوائی حلقوں سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری سرور نے مرکزی قیادت سے 2 صوبائی حلقوں کے ٹکٹس مانگ لئیے ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری سرور پہلے ہی پنجاب سے تحریک انصاف کی سیٹ پر سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US